امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں

Snow Strom

Snow Strom

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں ان دنوں شدید برفانی طوفان اور سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جبکہ طوفان کے باعث مرنے والوں کی تعداد 9 بتائی جارہی ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں دو فٹ تک برف پڑچکی ہے جبکہ برف کے طوفان کے باعث درجہ حرارت منفی 23 تک جاپہنچا ہے۔ نیویارک اور نیوجرسی کے گورنروں نے اپنی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

نیویارک اور بوسٹن شہر میں سینکڑوں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ طوفان سے متاثرہ کئی ریاستوں میں 1700 سے زائد پروازیں منسوخ کرنی پڑیں جبکہ 900 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں۔