امریکا : شمالی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج

Snow

Snow

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں برف کے طوفان کے باعث لاکھوں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

برف کے طوفان کے پیش ِنظر فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا گیا اور لوگوں کو سڑکوں پر نہ نکلنے کی تاکید کی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ برف کا یہ طوفان امریکی تاریخ کے بدترین طوفانوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

شکاگو کے شہر النوائے میں شدید برفانی طوفان آنے سے جہاں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے وہیں ہائی وے پر حادثات کا شکار گاڑیاں کھڑی ہونے سے ٹریفک جام رہی۔

بوسٹن میں بھی شدید برفباری نے شہریوں کو گھروں تک محدود کئے رکھا۔