امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) اومی کرون نے امریکا کو بری طرح متاثر کرنا شروع کردیا جہاں 24 گھنٹوں کے دوران حالیہ نئی لہر کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور بدھ سے اب تک امریکا میں 5 ہزار سے زائد ڈومیسٹک اور انٹرنیشل پروازیں منسوخ یا تاخیر کاشکار ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کےد وران ریکارڈ ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔
اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ میں گزشتہ روز رپورٹ 80 فیصد کیسز اومی کرون کے ہیں اور فرانس میں گزشتہ روز کورونا کے 2 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ کیسز سامنےآئے۔
علا وہ ازیں اسپین نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود قرنطینہ کی مدت کم کرکے7 روز کردی۔
عالمی ادارہ صحت نےقرنطینہ کی مدت میں کمی کے معاملے میں احتیاط کی ہدایت کی ہے۔