امریکا میں چلتی بس میں پستول کے زورپر ڈکیتی کی کوشش ناکام

 Robbery

Robbery

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں چلتی بس میں پستول کے زور پر ڈکیتی کرنے والے ڈاکو کو مسافروں نے پکڑ کو دھو ڈالا۔ واشنگٹن میں کنگ کاونٹی پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری کی گئی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چلتی بس میں لوگوں کو پستول دکھا کر لوٹ مار کر رہا ہے۔ اچانک ایک مسافر نے ڈاکو پر حملہ کر کے اسے بس کے فرش پر گرا دیا اس دوران دیگر مسافروں نے بھی ڈاکو کو دبوچ لیا اور پولیس کے آنے تک اسے قابو میں رکھا۔ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔