امریکہ پاکستان کو جاری امداد پر نظر رکھے، رقم کا منفی استعمال نہ ہوسکے: بھارت

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کودی جانے والی انسداد دہشت گردی کی امداد پر کڑی نظر رکھے تاکہ اس کا منفی استعمال نہ ہوسکے۔

یہ بات بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے گزشتہ روز لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو کہا ہے کہ وہ پاکستان کو دی جانے والی امداد پر مسلسل نظررکھے تاکہ انسداد دہشت گردی کی یہ امداد فقط اسی مقصد کیلئے استعمال کی جا سکے۔

چین کی طرف سے پاکستان کو ایٹمی ری ایکٹر کی فراہمی نیو کلیئر سپلائر گروپ کی خلاف ورزی ہے جس پر ہمیں تشویش ہے۔