کراچی (سٹاف رپورٹر) امریکہ میں اپنی مصنوعات کی تشہیر و فروخت کے خواہشمند پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں کو لاکھوں ڈالرز کا چونا ‘ پاکستان ایکسپو کے نام پر نوسر باز ٹولے نے پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں کو لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد حسن جلیل اور ان کے دوساتھیوں عاصم صدیقی و قرفی پر مشتمل نوسر باز ٹولے نے پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں سے ”پاکستان ایکسپو“ میں اسٹالوں کی بکنگ اور امریکی ویزے دلانے کے نام پر لاکھوں ڈالرز بٹور لئے۔
امریکہ میں عرصہ دراز سے جعلسازی ‘ دھوکہ بازی اور کرکٹ کے نام پر فراڈ کے حوالے سے مشہور اس ٹولے نے پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں کو لوٹنے کیلئے ویب سائٹ کے ذریعے امریکہ میں پاکستان ایکسپو کے انعقاد کا اعلان کیا اور اس مقصد کیلئے سائٹ پر ٹی ڈی پی اور دیگر آرگنازیشن کے مونوگرام بھی استعمال کئے گئے اور ایکسپو میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں سے اسٹالوں کی بکنگ اور ویزوں کے اجراءکے نام پر لاکھوں ڈالرز وصول کئے مگر طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود نہ تو ادائیگی کرنے والوں کو اب تک ویزے مل پائے ہیں اور نہ ہی ایکسپو کے انعقاد کے کوئی آثار پیدا ہونے جس پر متاثرہ تاجروں اور صنعتکاروں نے قانون سے رجوع کرتے ہوئے نوسر باز گروپ کیخلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں اور ایف آئی اے نے س گروپ کے تینوں کے ارکان کے نام ایئرپورٹ پر دے دیئے ہیں جنہیں پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ ٹی ڈی پی نے بھی اس نوسر باز گروپ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔