ملتان (جیوڈیسک) جماعت دعوة کے سربراہ حافظ سعید کا کہناہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی تیاری کر رہاہے۔ پاکستان کے دفاع کے لئے تمام جماعتوں کیساتھ مل وسیع اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں حافظ سعید کا کہناتھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت،علاقیت اور لسانی تشدد امریکہ اور بھارت کے مشترکہ ایجنڈے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سازش کے تحت لایا گیا ہے۔ جس سے پاکستان سے زیادہ بھارت کو خطرہ ہے۔
نریندر مودی سے پاکستان کے لئے نرم رویئے کی امید نہیں کی جاسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ سعید کاکہنا ہے تھا کہ لندن میں اکھٹے ہونیوالے لوگ حکومتیں بنانے اور گرانے کے منصوبے پر بیٹھے ہیں۔ لیکن وہ پاکستان کے دفاع کیلئے تمام جماعتوں کیساتھ مل وسیع اتحاد بنانیکی کوشش کررہے ہیں۔ جس کا مقصد ملک کے دفاع کو مظبوط کرنا ہے۔