اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہو پروفیسر حافظ محمد سعید امیر جماعۃ الدعوہ نے کہا ہے کہ آج کے جو تازہ حالات ہیں وہ بہت خطرناک ہیں جو میں دیکھ رہا ہوں کہ جو 71 ء میں حالات بنے آج وہی حالات جارہے ہیں.آج عام لوگوں کو نہیں پتا کہ کیا حالات جارہے ہیں کیونکہ کہ یہ حالات نہ آپ کا میڈیا بتلاتا ہے نہ سیاستدان بتاتے ہیں اگر میڈ یا بتاتا بھی ہے تو رخ موڑ لیتا ہے۔
آج امریکہ پاکستان سے دشمنی کی وجہ سے انڈیا سے بھی بہت آگے نکل چکا ہے انڈیا تو دشمن ہے ہی ہے آج امریکہ بھی بن چکا ہے کیا وجہ ہے جو امریکہ انڈیا سے بھی زیادہ دشمنی میں پاکستان کے خلاف آگے نکل چکا ہے اس کے دو سبب ہیں.ایک سبب یہ ہے کہ جو وہ افوج ،سرمائے ،اتحادی لے کر آیا تھا جو انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنی تھی اصل وہ جنگ اسلام کے خلاف تھی اور بہانہ 9/11 کا بنایا تھا یہ بڑی خوفناک سازش تھی.پاکستان کو اللہ نے توفیق بخشی تھی اسی لیے امریکہ کی سازشوں کو سمجھتے تھے. پاکستان نے بڑی حکمت عملی سے امریکہ کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
امریکہ خود کہتا ہے کہ ہمیں پاکستان نے ناکام بنایا ہے ہمیں ناکام بنانے نے میں پاکستانی افواج ملوث ہے وہ ہمارے سیاستدانوں کو زمہ دار نہیں ٹھراتے وہ اپنی ناکامی کا زمہ دار پاکستان کی افواج کو اور دفاعی ادروں کو ٹھراتے ہیں.یہ سب انتقام کا غصہ ہے.اور دوسرا سبب یہ ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے مسلمانو ں کے اتحاد کا ذریعہ بن رہا ہے اور تمام اسلامی ممالک کو ضمانت دے رہا ہے اور سعودیہ امریکہ کے تعلقات اسی ضمانت کی وجہ سے ختم ہو رہے ہیں۔
امریکہ نے انتقام لینے کے لیے راستہ یہ اختیار کیا ہے کہ انڈیا سے کام لو امریکہ اور خلیجی ممالک انڈیا کو پاکستان کے خلاف استعمال کریں گے. یہ معاملہ معاہدہ نہیں ہے سب سے اہم مسئلہ بحر ہند کا بند ہونا ہے اس نے معاہدہ کرلیا ہے کہ بحر ہند کے تمام کنٹرول امریکہ کے پاس ہوگا. یہ سب سازش چائنہ کی تجارت کو روکنے کےلیے ہے اس سب انتقام کے پیچھے امریکہ ہوگا اور کام انڈیا سے لیا جائے گا.
جو آپ میں سے لوگ پچھلے ہفتے دفاع پاکستان میں موجود تھے میں نے وہاں کہا تھا کہ اس وقت پاکستان کی سرحد کے ساتھ مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں ائیر پورٹس پر امریکی ڈرون موجود ہیں کیا مقصد ہے امریکی اسلحہ کا وہاں آنے کا اس کا نتیجہ فورا سامنے آتا ہے کہ امریکہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ اس کو کھلی اجازت ہے وہ جو چاہے کرے۔
وہاں معاہدہ دستخط ہورہا تھا اور ادھر مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج سولھویں کور کمانڈر کہتا ہے کہ ہم نے آج اتنے فوجی مروا لیے اور کشمیر میں اتنے بندوں کو مار دیا لیکن ہمیں فائدہ کچھ نہ ہو کشمیر ی انڈیا کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے وہ کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے آج بھی پاکستان کے ساتھ ہیں ہمارا مجاھدین کے ساتھ مقابلہ ہوتا ہے ادھر کشمیر جوان پتھروں کے ساتھ ہماری گولیوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور ایک مجاہد کی لاش لینے کےلیے تین تین کشمیری اپنی جان دے دیتے ہیں .یہ بیان بھارت کے سولھویں کور کے کمانڈر کا ہے.یہ سب بھارتی میڈیا نے دکھایا ہے یہ سب ہمارا میڈیا کیوں نہیں دکھاتا تاکہ پاکستان اور کشمیری خوشی محسوس کریں۔