ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی آستینوں میں بیٹھے امریکی پٹھو پاکستان میں دہشتگردی کے محافظ اور امن کے دشمن ہیں۔
فوجی عدالتوں کے بل سے اتفاق نہیں، آئین میں موجود سقم کو دور کر کے سول عدالتوں کو خود مختار کیا جائے،عدالتی کمیشن میں اصل رکاوٹ کرپٹ مافیا ہے،کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ سے حالات مزید ابتری کی جانب گامزن ہورہے ہیں دہشتگردی خواہ کسی بھی شکل میں ہو اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی، امیر جماعت اسلامی پی پی آٹھ رفیق احمد، سابق امیر جماعت اسلامی پی پی آٹھ ڈاکٹر مسعود احمد خان ، جماعت اسلامی وتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے صدر عثمان خالد ، ثاقب صدیقی ، صدر تحریک محنت پاکستان خالد بخاری ، پروفیسر وقاص خان کے علاوہ جماعت اسلامی واہ کینٹ ٹیکسلا کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی،لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ صحیح سمت میں متحد ہوکر دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،پاکستانی حکمرانوں کو ٹرخاو پالیسی ترک کر کے کشمیریوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد میں واضح پالیسی بنانی ہوگی،بھارت نے کشمیر میں جو مظالم کی انتہا کر رکھی ہے،پیلٹ گن کے ساتھ انھیں اندھا کردیا گیا اور انکے لئے علاج معالجے کی سہولت بھی میسر نہیں۔
پندر تاریخ کو مظفر آباد سے چکھوٹی تک یوم سیاح منایا جائے گا،ایک بڑاا کارواں یہاں سے روانہ ہوگا جو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گا،انکا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے تحریک اصل چیز ہے،ملک میںاربوں روپے کی سالانہ کرپشن ہورہی ہے۔
عوام کو اسکے حقوق نہیں مل رہے، قبل ازیں انھوں نے مسجد اویس شہید جی ٹی روڈ واہ کینٹ میں جماعت اسلامی پی پی 8 کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور الخدمت فاونڈیشن واہ کینٹ کی دوسری نئی جدید ترین ایمبولینس کا افتتاح بھی کیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038