امریکا(جیوڈیسک)پاکستان میں شفاف انتخابات اوربر وقت انتقال اقتدار کا خواہاں ہے، کسی شخص یا جماعت کی حمائت نہیں کر رہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں انتخابات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستانی عوام کو اپنی مرضی کے امیدواروں کے انتخاب کا حق ہے۔
انتخابات کے بعد بننے والے حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ پاکستان میں پر امن انتخابات کے حامی ہیں۔ تشدد اور دہشتگردوں کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان پیٹرک وینٹرل نے کہا انتخابات کو شفاف اور عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے پاکستانی وزارت خارجہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انتخابات کے جائزے کے لئے مبصر مشن میں امریکی نمائندے بھی شامل ہیں۔