واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سکیورٹی ادارے نے پاکستانی مسافروں پر مزید پابندیاں لگا د ی ، اور مسافروں کے لیپ ٹاپ ، الیکٹرانک نوٹ بکس ، الیکٹرانک ٹیبلٹ ، موبائل فون کے ڈیٹا کی پڑتال ہو گی۔
امریکا جانے والے پاکستانی مسافروں کو اپنے الیکٹرانک آلات مکمل چارج رکھنا ہوں گے ، جب کہ چارجنگ نہ رکھنے والے الیکٹرانک آلات کو ضبط کر لیا جائے گا۔ امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے فیصلے سے تمام فضائی کمپنیوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔