امریکا کا 60 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
Posted on May 14, 2019 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Texas Airport
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے 60 سے زائد پاکستانیوں کو مخلتف قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے جن پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اُن پر ویزا قوانین سمیت مختلف قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا سے نکالے جانے والے پاکستانیوں پر مجرمانہ الزامات بھی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستانیوں کو اسلام آباد لایا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com