قاہرہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے قاہرہ میں ملاقات کے دوران جان کیری نے کہا کہ ہمیں اپنا دفاع کرنے کے لئے اسرائیل کی موزوں اور جائز کوششوں کے نتائج کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہے۔
جان کیری نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کوئی بھی ملک اس وقت خاموش نہیں رہ سکتا جب اس پر راکٹوں سے حملہ کیا جا رہا ہو اور آپ کے ملک میں آنے کے لئے سرنگیں کھودی جا رہی ہوں اور آپ کے وہاں پر حملہ کیا جا رہا ہو۔
تاہم کیری نے کہا کہ کسی بھی تنازع میں شہریوں کے بارے میں جن میں بچے، عورتیں اور اس کی زد میں آنیوالی آبادیاں آتی ہیں کے بارے میں تشویش لاحق ہوتی ہے۔ فراہم کی جانیوالی رقم میں سے امریکہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کو 15 ملین ڈالرز فراہم کرے گا تاکہ بحران کی وجہ سے اس کی ساٹھ ملین ڈالر امداد کی اپیل کا کچھ حصہ پورا کیا جا سکے۔
امریکی دفتر خارجہ کے مطابق بقایا 32 ملین ڈالر بین الاقوامی ترقی کے لئے امریکی ادارہ کی طرف سے فراہم کی جائیں گے۔ اس میں 10 ملین ڈالر کی وہ امداد شامل ہے جو کہ پہلے ہی فلسطینیوں کے لئے مختص کر دی گئی ہے لیکن اسے فوری ضروریات پورا کرنے کے لئے دوبارہ چینل کیا جائے گا۔