امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں معیشت کی زبوں حالی سے ہزاروں افراد میں بیروز گاری پھیلنے لگی۔ امریکا میں بیروز گاری پھیلنے سے مراعات حاصل کرنے کی درخواستوں میں اضافہ ہو گیا۔ دنیا میں بیمار معیشتوں کو تندرست کرنے کا دعویدار امریکہ آج کل معاشی بحران کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔
امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام تک مراعات حاصل کرنے کے خواہشمند بیروزگار افراد کی تعداد دس ہزار سے تین لاکھ چون ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ چار ہفتوں میں تیسری باردرخواستوں میں اضافہ ایک کمزور معیشت کی نشاندہی کرتا ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق ماہرین اقتصادیات نے پیشگوئی کی تھی۔
ان درخواستوں کی تعداد میں تبدیلی نہیں آئی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق نئے دعوں میں اوسط چھ ہزارسات سو پچاس سے تین لاکھ سینتالیس ہزار دو سو پچاس تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جوکہ امریکی معیشت میں عدم استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔
بے روزگاری کی شرح سات اعشاریہ پانچ فیصد تک گرگئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے ماہرین اقتصادیات کے مطابق اس کی ایک وجہ امریکہ میں کم آمدنی والے روزگار کے ذرائع ہیں۔ جمعرات کو جاری کئے گئے کامرس ڈیپارٹمنٹ کے اعداد وشمار کے مطابق امریکی معیشت کی پہلی سہ ماہی میں دو اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ سست رفتاری سے ہوا ہے