امریکا میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، سیاہ فام خاتون اور طالب علم قتل

Oppression

Oppression

شکاگو (جیوڈیسک) امریکا میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک پولیس افسر کی فائرنگ سے سیاہ فام خاتون اور طالب علم ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو پولیس کو ٹیلی فون پر گھریلو جھگڑے کی ایک اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس کا ایک افسر تحقیقات کے لئے پہنچا تو اس کی فائرنگ سے ایک سیاہ فام خاتون اور ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔

5 بچوں کی ماں 55 سالہ بیٹی جونز موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جب کہ 19 سالہ طالب علم کوئنٹونیو لی گریئر کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ بھی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔