امریکا: پولیس کا گھر پر چھاپا ، 500 سانپ برآمد، ملزم گرفتار

Snake

Snake

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں شوق کے لیے سانپ پالنے والا ان کا خیال نہ رکھ سکا۔ درجنوں سانپوں کے مرنے کی اطلاع پر پولیس نے گھر پر چھاپا مار کر 500 سانپ برآمد کر لیے اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانتا آنا میں ایک پرائمری ٹیچر نے اپنے گھر میں سانپ پالے تھے۔ سانپوں کی تعداد میں بے حد اضافے کے بعد ملزم ان کا خیال نہیں رکھ سکا۔

اہل محلہ کی جانب سے گھر سے تعفن اٹھنے کی شکایت پر پولیس نے چھاپا مار کر پانچ سو زائد سانپ برآمد کر لیے جن میں زیادہ تعداد مردہ سانپوں کی تھی۔