ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک شخص کو اس وقت گولی مار دی جاتی ہے جب وہ ہاتھ بلند کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر رہا تھا
تاہم پولیس کا موقف ہے کہ 41 سالہ گلبرٹ مسلح تھے اور پولیس نے ان پر قابو پانے کے لیے سٹن گن کا استعمال کیا۔
واقعے میں ملوث دونوں اہلکاروں کو تفتیش مکمل ہونے تک انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے فرگوسن میں ایک سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام غیر مسلح نوجوان کی ہلاکت کے بعد امریکہ میں پولیس کی کارکردگی اور نسلی امتیاز پر مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔