کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیو سے ملتی جلتی بیماری نے بچوں سمیت بیس افراد کو معذور کر دیا۔
امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی کے اجلاس میں ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے۔enterovirus-68 وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کے بازو اور ٹانگیں مفلوج ہوئی ہیں جو علاج سے بھی بہترنہیں ہوئیں۔
امریکا پولیو سے فری ملک ہے لیکن پولیو سے ملتا جلتا یہ وائرس اعصابی نظام پر حملہ کر کے جسم کا کوئی بھی عضو مفلوج کر سکتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق متاثر ہونے والے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی تھی۔