امریکی صدر براک اوباما تین روزہ دورے پر جمیکا پہنچ گئے

Barack Obama

Barack Obama

کنگسٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما کیربین رہنماؤں سے سیکورٹی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے۔

کیربین کے عوام نے 2008 میں سیاہ فام اوباما کے صدر منتخب ہونے پر خوب جشن منایا تھا لیکن انہیں ان سے ملنے کے لئے پانچ برس انتظار کرنا پڑا۔

صدر اوباما امریکی ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج شام پانامہ جائیں گے۔ جہاں انکی کیوبا کے صدر راؤل کاسترو سے براہ راست ملاقات کی توقع ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق صدر اوباما کا دورہ کیربین خطے میں چین اور وینزویلا کے بڑھتے ہوئے اثر کو کم کرنے کی کوشش ہے۔