امریکہ : قیدیوں کی بس ٹرین سے ٹکرا گئی، دس افراد ہلاک

Accident

Accident

ٹیکساس (جیوڈیسک) جیل کی بس میں بارہ قیدی اور تین جیل حکام سوار تھے۔ بس قیدیوں کو لے کر ابیبی لینی شہر سے پاسو جا رہی تھی۔

حادثہ ٹیکساس کے شہر اوڈیسا کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب بس پھسل کر ٹرین سے جا ٹکرائی۔ ٹرین کی ٹکر سے دس افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پانچ افراد کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔