امریکہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عافیہ کو پاکستان بھیجنے پر رضامند

Aafia

Aafia

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکہ نے قیدیوں کے تبادلوں کے معاہدے پر عافیہ صدیقی کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ امریکہ نے عافیہ کی رہائی کے لیے پاکستان کو دو معاہدوں کی پیشکش کی ہے،معاہدہ ہونے پر عافیہ اپنی باقی سزا پاکستان میں پوری کر سکیں گی،قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر 15 نکاتی ایجنڈا تیار کیا جا رہا ہے۔

امریکہ سے معاہدے کے لیے وزارت داخلہ کی ٹاسک فورس نے بھی منظوری دیدی ہے۔وزیر داخلہ چودھری نثار نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق کمیٹی کی سفارشات منظور کر لیں،حتمی منظوری کے لیے سفارشات کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق قائم کمیٹی کی بیس سفارشات منظور کر لیں۔

کمیٹی نے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے دو معاہدوں کی سفارش بھی کی گئی ہے،حتمی منظوری کے بعد ٹاسک فورس ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی کے لیے کام شروع کر دے گی، ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے لیے دفتر خارجہ کے ذریعے امریکہ سے رابطہ کیا جائے گا۔