نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں نجی کمپنی نے مال بردار راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کر دیا ہے۔
آربیٹل orbital سائنسز کارپوریشن نامی نجی کمپنی کا بغیر پائٹ کا مال بردار راکٹ مشرقی ورجینیا سے خلاء میں بھیجا گیا۔ Cygnus نامی اس خلائی جہاز پر 1360 کلو گرام
سامان ہے جس میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود 6 خلا بازوں کے لیے تحائف اور آلات شامل ہیں۔ راکٹ اتوار کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے گا۔