امریکہ میں جاری پرو چیلنج سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ سلواکیہ کے نام

U.S.

U.S.

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ میں جاری پرو چیلنج سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ سلواکیہ کے پیٹر ساگان نے جیت لیا، امریکہ کے ٹی جے وین کا ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ امریکہ کی ریاست کولراڈو میں سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں رائیڈرز نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں، سلواکیہ کے پیٹر ساگان ایک سو پچاسی کلو میٹر کا فاصلہ تیز ترین رفتار میں طے کر کے سرفہرست رہے۔

انہوں نے ایک منٹ اور تیس سیکنڈ کی برتری سے سلوانیا کے لیوکا کو شکست دی۔ بیلجئم کے گریگ وین کی تیسری پوزیشن رہی، ایونٹ میں مجموعی طور پر میزبان ملک کے سائیکلسٹ ٹی جے وین کا ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ سوئس رائیڈر فرینک کا دوسرا اور امریکہ کے ٹام ڈینیلسن کا تیسرا نمبر ہے۔