واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ PYD کے لئے، اسلحے کی امداد میں تیزی پیدا کر دی ہے۔
امریکی حکام کی طرف سے “ہم شام کی PKK/PYD کے دہشتگردوں کو اسلحے کی نہیں تکنیکی مدد فراہم کر رہے ہیں” کا بیان جاری کئے جانے کے باوجود فیلڈ میں فوجی نقل حرکت بھی جاری ہے۔
انقرہ میں امریکہ کے سفیر جان آر باس نے جمعہ کے روز دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ “ہم PYD کو براہ راست مدد فراہم نہیں کر رہے نہ ہی اسلحہ اور ایمونیشن دے رہے ہیں”۔
تاہم حاسکہ میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹروں کے مطابق جس دن باس نے یہ بیان دیا اسی دن شام کے وقت PYD کے زیر کنٹرول رومیلان ائیر بیس پر فوجی کارگو طیارے اترے اور ان طیاروں سے اتارے گئے فوجی کارگو کو امریکی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مختلف علاقوں میں پہنچایا گیا۔
یہی نہیں بلکہ اس سے اگلے روز بھی امریکی ہیلی کاپٹروں نے رومیلان کے PKK/PYD دہشتگردوں کے لئے بڑے پیمانے پر اسلحے کی ترسیل کی۔
علاقے میں موجود اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر نے ،نام کوپوشیدہ رکھنے کی شرط کے ساتھ ترسیل کے عمل میں فرائض ادا کرنے والے ایک مقامی شخص کی فراہم کردہ، معلومات کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے 13 دسمبر کو بھی دہشتگرد تنظیم کو امداد پہنچائی تھی اور کل شام کی ترسیل حالیہ دو ہفتوں کی سب سے بڑی امداد تھی۔