ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی اور شہرت کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انھیں امریکا میں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پریانکا چوپڑا نے اپنے ساتھی اداکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے اپنے کرداروں کا بہت سمجھداری سے انتخاب کریں۔
انڈین میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نجی ٹی وی کے مشہور پروگرام “کافی ود کرن” میں جلد ہی نظر آئیں گی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے لے کر اپنے کیرئیر سے متعلق تما باتوں کا جواب دیا ہے۔ جب شو کے میزبان کرن جوہر نے ان سے نسلی تعصب کے رویے کے حوالے سے پوچھا تو پریانکا نے کہا کہ امریکا میں ان کے ساتھ ایسا بھی ہوا تھا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک بار امریکی میں ائیر پورٹ لاؤنچ میں فرسٹ کلاس مسافروں کے ہمراہ پرواز کا انتظار کر رہی تھیں کہ اچانک ائیر پورٹ کے عملے نے اس کے ساتھ برا برتاؤ کیا۔ تاہم ہالی ووڈ میں فلموں کی شوٹنگ یا کیرئیر کے حوالے سے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں ہوا۔