اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پریس بریفنگ میں کہا امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔
برکس اعلامیے میں جن تنظیموں کا نام لیا گیا وہ پاکستان میں پہلے کالعدم ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا خارجہ پالیسی میں آنے والے بحرانوں پر قابو پا لیا، سفیروں کی کانفرنس میں پڑوسیوں سے تعلقات پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا خطے میں نئی جغرافیائی تبدیلیاں آ رہی ہیں، نئے اتحاد بن رہے ہیں ہمیں بھی درست سمت کا تعین کرنا ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا ہماری قربانیوں کو دنیا دوسری نظر سے دیکھتی ہے، ہمیں دنیا کے نطریے کو تبدیل کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ نے کہا دنیا میں کوئی بھی ملک دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیت رہا۔
انہوں نے کہا صرف پاکستان واحد ملک ہے جو دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔