چارلسٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن کے ایک ریستوران میں مسلح حملہ ہوا جس میں ایک شخص زخمی اور دیگر افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔
ناظم شہر جان ٹکلن برگ نے بتایا کہ حملہ آور ریستوران کا ملازم تھا جس نے وہاں داخل ہوتے ہی ایک شخص کو زخمی اور دیگر کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور کو اپنے رفقائے کار سے بعض شکایات تھیں جن کی بنا پر اس نے یہ اقدام اٹھایا تھا۔