سیول (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اُس نے ہم پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھیں تو اُسے دوگنی قیمت چکانا پڑے گی۔
باور رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج شمالی کوریا پر تازہ پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے یکجا ہو رہی ہے۔
شمالی کوریا نے تین ستمبر کو چھٹا جوہری تجربہ کیا تھا جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا ٫،جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس کا ہمسایہ ملک جنگ کے راستے پر گامزن ہے۔
یاد رہے کہ عالمی برداری شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے جو کہ ایسے الزامات مسترد کرتا آ رہا ہے۔