امریکا روس کو سرد جنگ میں گھسیٹ چکا ہے، گوربا چوف

Gorbachev

Gorbachev

ماسکو (جیوڈیسک) سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس کو ایک نئی سرد جنگ میں گھسیٹ رہا ہے، فریقین کے جارحانہ انداز ایک مسلح جنگ کو مہمیز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات یوکرائنی تنازع کے حوالے سے کہی۔

گورباچوف نے کہا کہ امریکا دراصل روس کو سردجنگ میں گھسیٹ چکا ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ سرد جنگ ایک مسلح جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدشہ ہے کہ یہ تنازع مزید نہ بڑھ جائے۔ واضح رہے کہ امریکا ماسکو پر یوکرین میں مداخلت کا الزام لگارہا ہے۔

گورباچوف نے مزید کہا کہ امریکا جنگلیوں والی سوچ رکھتا ہے اور دلدل میں دھنستا جارہا ہے جس میں وہ ہمیں بھی گھسیٹ رہا ہے۔