واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے روس کی مزید 7 شخصیات اور 17 کمپنیوں پر پابندی لگادی۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے صحافیوں کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمرپیوٹن سے تعلق رکھنے والی 7 اہم شخصیات اور 17 روسی کمپنیوں پرپابندی لگادی گئی ہے۔
جبکہ روس کو مختلف اشیا برآمد کرنے والی امریکی کمپنیوں کے لائسنس بھی معطل کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا واضح کر دیناچاہتا ہے کہ یوکرین کے تنازع کے حل کے لیے جنیوا معاہدے کے تحت ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر روس پر مزید پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔