امریکہ، روس، پاکستان، اسرائیل ایٹمی طاقت ہونے پر بھی خطرات سے دوچار ہیں: ایران

 Mohammad Jawad Zarif

Mohammad Jawad Zarif

تہران (جیوڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کا خواہاں نہیں اور کوئی بھی ملک، ایٹمی ہتھیار رکھ کر اپنی سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کر سکتا۔

امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے درپے نہیں اور نہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کی پیداوار ایران کے مفاد میں ہے۔ محمد جواد ظریف نے بعض ممالک امریکہ، روس، پاکستان اور صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹھی ہتھیاروں سے لیس ہونے کے باوجود یہ ممالک خطروں سے دوچار ہیں۔

گیارہ ستمبر کے واقعہ سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ جوہری ہتھیار، فوجی طاقت شمار نہیں ہوتے کہ جن سے سلامتی کا تحفظ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امن وسلامتی کے تحفظ کیلئے کسی اور طریقے کی ضرورت ہے اور ایران بھی اسی طریقے کا خواہاں ہے۔