شکاگو (جیوڈیسک) امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایک اور امریکی طیارے سے مسلمان خاتون کو اتار لیا گیا۔
سکارف پہنے ایک مسلمان خاتون حکیمہ عبدل امریکی شہر شکاگو میں امریکی فضائی کمپنی کے طیارے میں سفر کررہی تھیں۔ راستے میں انہوں نے پاس بیٹھے مسافر سے نشست تبدیل کرنے کی درخواست کی۔
مسافر نے اپنی نشست حکیمہ کو دے دی حالانکہ فضائی کمپنی کی پالیسی نہیں کہ مسافر صرف مخصوص سیٹ پر بیٹھے لیکن اس کے باوجود طیارے کے میزبان نے مسلمان خاتون کو برا بھلا کہا۔ اور طیارے سے اتار دیا۔
ایک سال کے اندر تیسرے مسلمان خاتون کو طیارے سے اتارنے پر کونسل آن اسلامک ریلیشنز کے حکام نے احتجاج کیا۔ اور فضائی کمپنی کے رویے کی مذمت کی۔