نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے ایک اسکو ل کے بس ڈرائیور نے اپنی بس میں جیٹ طیارے کا انجن لگا کر اسے دنیا کی تیز رفتار ترین اسکول بس میں تبدیل کردیا ہے۔
جیٹ طیارے کی مانند ہی آگ چھوڑتی یہ گاڑی 367 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے اور اس سے نکلنے والے شعلے 80 فٹ دور تک جاتے ہیں۔ یہ بس اس شخص نے مکمل طور پر خود تیار کی ہے اور وہ کینیڈا اور جنو بی امریکا میں بھی اس کے مظاہرے پیش کرچکا ہے۔