واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں سمندری طوفان کے باعث بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ واشنگٹن اور سیاٹل میں مختلف حادثات کے دوران تین افراد ہلاک اور تین لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔
حکام کے مطابق واشنگٹن اور سیاٹل شہر میں سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ متعدد سڑکیں، مکانات اور املاک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
واشنگٹن میں مختلف حادثات کے دوران خاتون سمیت دو افراد جبکہ سیاٹل میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ تیز ہواوں کے باعث بجلی کے کھمبے گرنے سے تین لاکھ ساٹھ ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔