امریکا نے سیکورٹی خدشات کے باعث اسرائیل میں سفارت خانہ بند کر دیا

Israel Embassy

Israel Embassy

تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں شدت اور حماس کی جانب سے راکٹ فائر کئے جانے کے بعد سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث امریکا نے تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سیکورٹی کی صورت حال کی وجہ سے امریکی سفارت خانہ جمعرات سے عام سروسز کے لیے بند کیا جا رہاہے تاہم ہنگامی کیسز کو کیس کی نوعیت کے مطابق دیکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں جس میں اب تک 80 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔