امریکا: سنگین جرائم میں ملوث 100 نوجوانوں پر فرد جرم عائد

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ کے شہر نیویارک میں قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 100 سے زائد نوجوانوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزموں کا تعلق نیویارک شہر کے تین مختلف جرائم پیشہ گروپوں سے ہے۔

مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی سائرس وانس کے مطابق ملزموں پر قتل اور آتشیں اسلحے کے استعمال سے متعلق درجنوں واقعات کی تحقیقات میں پانچ سال کا عرصہ لگا۔