امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر نے جعلی ادویات پکڑنے والا آلہ تیار کر لیا

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) پاکستانی سائنسدان نے غیر معیاری اور جعلی ادویات کو منٹوں میں پکڑنے والا آلہ تیارکر لیا۔ امریکہ میں مقیم بوسٹن یونیورسٹی کے 36 سالہ پروفیسر ڈاکٹر حامد زمان نے ا یک ایساآلہ تیار کیا ہے جو منٹوں میں دواکے معیار اور معیاد کا کچا چھٹا کھول کر رکھ دے گا۔

پاکستانی سائنسدان کی ایجاد فارماچیک کو امریکہ کے طبی جریدے دی سائنٹیفک امریکن نے بھی سراہا ہے۔ ڈاکٹر محمد حامد زمان کے مطابق فارما چیک اینٹی بائیوٹکس، اینٹی ملیریا اور اینٹی ٹی بی ادویہ کی جانچ پڑتال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دس لاکھ ڈالر مالیت سے تیار ہونے والی اس مشین کو پہلے مرحلے میں گھانا اور انڈونیشیا میں استعمال کیا جائے گا پاکستان میں بھی یہ مشین متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔