واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں شٹ ڈاون کا بحران پیچیدہ ہو گیا ہے۔ شٹ ڈاون میں 2 گھنٹے سے کم وقت رہ گیا ہے، امریکی سینیٹ نے ایوان نمائندگان کے منظور کر دہ دو بل مسترد کر دیا ہے۔ اوباما ہیلتھ کئیر قانون پر ایوان اور سینیٹ میں اختلاف برقرار ہے۔
ایوان نمائندگان ہیلتھ کئیر کو بل میں شامل کرنے پر راضی نہیں۔اختلاف ختم نہ ہو سکا تو 17 سال بعد دوبارہ شٹ ڈاون ہو جائے گا۔شٹ ڈاون کی صورت میں کئی سرکاری دفاتر بند ہو جائیں گے۔ 8 لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو جائیں گے۔