واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکا میں شٹ ڈاون تاحال ختم نہیں ہوسکا، سرکاری ملازمین چھٹیاں تو بنا رہے ہیں مگر تنخواہ کے بغیر۔ صدراوباما کی حکومت میں ہونے والے شٹ ڈاون کو آج تیسرا روز ہے، منگل کے روز ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان میٹنگ بھی نا ہوسکی۔
اوباما کہتے ہیں جب تک کاروبار حکومت دوبارہ شروع ہونے کا بل پاس نہیں ہوتا، کانگریس سے بات چیت نہیں کریں گے۔ شٹ ڈاون میں امریکی سرکاری ملازمین کو گھر بیٹھنے کو کہا گیا ہے اور انھیں تنخواہ بھی نہیں ملے گی کیونکہ امریکا میں سرکاری دفاتر کے علاوہ تفریحی مقامات سمیت سب کچھ ہی بند پڑا ہے اور لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔