واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں شٹ ڈاون تیسرے ہفتے میں داخل ہورہا ہے جس کے خلاف سیکڑوں افراد نے وائٹ ہاوس اور کیپٹل کے سامنے مظاہرہ کیا اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ امریکا میں جاری شٹ ڈاون تیسرے ہفتے میں داخل ہورہا ہے جس کے خلاف سیکڑوں افراد نے وائٹ ہاوس اور امریکی کانگریس کے سامنے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کی جانب سے وائٹ ہاوس کے باہر لگے بیریئرز عبور کرنے کی کوشش کے دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اس معاملے کو ریپبلیکن یا ڈیموکریٹ کے طور پر نہیں بلکہ امریکی بن کر دیکھیں اور امریکیوں کے لیے سوچیں۔