امریکہ میں ایک ایسا منفرد روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو سانپ کی شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ روبوٹس اور مشینوں کی دنیا حیرت انگیز بھی ہے اور خطر ناک بھی ہے۔ روبوٹس کا استعمال وقت، پیسہ اور توانائی بچانے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اب روبوٹس طبی، سماجی اور دیگر شعبوں میں مفید انداز میں استعمال کئے جا رہے ہیں۔
امریکا کی کارنیگ یونیورسٹی میں ایک ایسا منفرد روبوٹ تیار کیا گیا ہیجو سانپ کی طرح رینگنے کی خوبی رکھتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ روبوٹ ہو بہو سانپ کی شکل کا ہے۔
اسنیک روبوٹ میڈیکل سر جری اور ریسکیو آپریشنز میں استعمال کیلئے بنا یا گیا ہے۔ اسنیک روبوٹ کو بیس سال کے عرصے میں تیار کیا گیا ہے اور یہ اپنے ڈیزائن کی وجہ سے ہر ایسی جگہ آسانی سے پہنچ سکتا ہے جہاں ہیوی مشینری اور انسانوں کا پہنچنا نا ممکن ہے۔