امریکا (جیوڈیسک) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں نیویارک اور کنیٹی کٹ میں برفانی طوفان نیکو نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے ۔مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہزاروں پروازیں منسوخ، درجنوں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔
برفانی طوفان نیکو کے باعث کئی مقامات پر 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے خون جمادینے والی ہوائیں چل رہی ہیں ۔نیویارک کا سینٹرل پارک برف سے ڈھک گیا۔ اسکولوں میں چھٹیاں دیے جانے سے بچوں نے برف باری کو تفریح میں بدل دیا۔ نیویارک، فلاڈیلفیا اور میساچوسٹس میں درجنوں اسکول بند کردیے گئے۔
ریاست میساچوسٹس میں کئی مقامات پر ایک فٹ سے زائد بر ف پڑی ۔ طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
بوسٹن انتظامیہ نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔