واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن اور نیویارک سمیت امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان نے تباہی مچا دی۔ نیو یارک میں برف باری کا 146 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں اب تک 28 انچ برف پڑ چکی ہے۔
چالیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے کئی گاڑیوں کو برف سے ڈھک دیا۔ واشنگٹن میں میٹرو ٹرین اور سڑکیں بند ہیں جبکہ دو ائیرپورٹس میں آپریشن مکمل طور پر معطل ہے۔
طوفان کی وجہ سے گیارہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ امریکی میٹرا لوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق طوفان کی شدت میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے۔
نیویارک میں شہریوں کو محدود سفر کی اجازت دے دی گئی اور حکام نے سڑکوں اور گلیوں سے برف ہٹانا شروع کر دیا ہے۔