امریکہ (جیوڈیسک) امریکی ریاست میسا چیوسٹس کا شہر بوسٹن دو ہفتے پڑنے والی برف میں دب گیا۔ چوبیس گھنٹے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
بوسٹن میں 73.9 انچ برف نے ریلوے اور دوسری ٹرانسپورٹ کا پہیہ روکے رکھا۔ ریلوے لائن کا بڑا حصہ برف میں دبا ہوا ہے۔ میساچیوسٹس کے گورنر چارلی بیکر کے مطابق پانچ سو نیشنل گارڈز برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔
برف ہٹانے والی مشینری ہمسایہ ریاستوں نیو یارک اور ورمونٹ سے لی گئی ہے۔ گورنر بیکر کا کہنا ہے انہوں نے برف پگھلانے والے دو پلانٹ خریدنے کی منظوری دی ہے۔ ہر پلانٹ ایک گھنٹے میں ایک سو بیس ٹن برف پگھلا سکے گا۔