امریکا: برفانی طوفان کے باعث ساڑھے 4 ہزار پروازیں منسوخ

Snow Storm

Snow Storm

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث ساڑھے 4 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری جاری ہے۔ ورجینیا میں 10 سے 15 انچ برف پڑی، دارالحکومت واشنگٹن میں 11 انچ برف پڑچکی ہے۔

امریکا میں برفانی طوفان جنوبی ریاستوں سے ہوتا ہوا شمال مشرقی ریاستوں میں پہنچ گیا ہے۔ ٹیکساس سے mein تک برف ہی برف پڑی ہے۔ برف باری سے متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی منجمد ہو گیا ہے۔

جس کے باعث آج بھی واشنگٹن اور نیویارک سمیت دیگر ریاستوں میں ساڑھے چار ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور 350 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ برف باری نے بجلی کے نظام کو بھی متاثرکیا ہے اور لاکھوں صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔