واشنگٹن (جیوڈیسک) میٹ بیون ریاست کنٹیکی میں گزشتہ چار دہائیوں میں منتخب ہونے والے دوسرے ریپبلکن گورنر ہیں۔ ادھر میسی سیپی کے گورنر فل بریانٹ بھی باآسانی جیت گئے۔
لوزیانہ وہ ریاست ہے کہ جہاں آئندہ ماہ کے آخر میں ریپبلکن گورنر بوبی جندال کی تبدیلی کے لئے انتخابات ہوں گے۔ ڈیموکریٹ امیدوار ان کے مقابلے میں لوگوں کا زیادہ پسندیدہ ہے۔
اگلے برس امریکا کی پچاس میں سے اکتیس ریاستوں میں ریپبلکن گورنر ہوں گے اور 17 میں ڈیموکریٹ اور دو میں آزاد امیدوار گورنر ہوں گے۔