امریکہ: ریاست مشی گن میں سیلاب سے نظام زندگی مفلوج، دو افراد ہلاک

Flood

Flood

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست مشی گن کے شہر لانسنگ سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔

جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جس سے شہریوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔