نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹینسی Tennessee میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے نظام زندگی متاثر ہو گیا ہے۔ ریاست ٹینسی Tennessee کے علاقے میمفس Memphis میں گلیاں اور سڑکیں۔ ندی نالوں کی صورت اختیار کرگئیں۔
کئی گاڑیاں اور لوگ سڑک پر کھڑے پانی میں پھنس گئے۔ متاثرہ علاقوں میں درجنوں رہائشی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ میمفس فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ آج بھی کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔