امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

Snow

Snow

واشنگٹن (جیوڈیسک) بوسٹن سمیت کئی شہروں میں تاریخ کی شدید ترین برفباری کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔

علاقے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ایئرپورٹ اور سڑکیں بند ہونے سے علاقے میں سفر کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق روان سال درجہ حرارت معمول سے 30 ڈگری کم ہے۔ طوفان کے باعث اب تک 6 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔