فلوریڈا (جیوڈیسک) خطہ امریکہ ایک نئے طوفان کی زد میں ہے۔ نیٹ نام سے منسوب کردہ ٹراپیکل طوفان وسطی امریکہ میں 22 افراد کی ہلاکتوں کا موجب بنا ہے۔
اس طوفان نے کوستا ریکا اور ہونڈراس کو اپنے زیرِ اثر لے رکھا ہے۔
نکارا گوا میں سیلاب سے 11 افراد ہلاک جبکہ 7 لا پتہ ہیں۔
کوستا ریکا میں موسلا دھار بارشوں سے دو بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں تو 17 افراد لا پتہ ہیں۔
7 ہزار سے زائد افراد کے نقل مکانی کرنے والے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسکولوں، بینکوں اور سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں۔
ہونڈراس میں اس قدرتی آفت سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے تو خلیج میکسیکو کی جانب بڑھنے والے طوفان کے طاقت پکڑتے ہوئے سائیکلون کی ماہیت اختیار کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
متحدہ امریکہ کو ہاروی اور ارما سائیکلونوں کی تباہ کاریوں کے بعد اب ایک بار پھر نئے خطرات کا سامنا ہے۔
فلوریڈا اور ٹیکساس تک پھیلے ہوئے علاقوں میں عوام کو کسی ممکنہ غیر متوقع پیش رفت کے پیش نظر چوکنا رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔